5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:56
توہین عدالت کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، فردوس عاشق
اے آر وائی - وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میمو کیس حکومت کیلئے نان ایشو ہے لیکن اگر ثابت کرنا ہے تو پھر کمیشن کو کام کرنے دیا جانا چاہیئے۔
اسلام آ باد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا اگر حقیقت واضح ہوتی تو کمیشن بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ ابھی تک سپریم کورٹ کی طرف سے توہین عدالت کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ چیف جسٹس نے بابر اعوان کا لائسنس منسوخ کرنے کی صرف بات کی ہے ابھی منسوخ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ اداروں میں کوئی تصادم نہیں ہے۔ شخصیات سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن اداروں کا احترام کرتے ہیں۔