5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:40
کراچی میں تین بم دھماکے پنجابی طالبان نے کیے،ایس پی سی آئی ڈی
جنگ نیوز -
کراچی …سی آئی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ صفورہ چوک یونیورسٹی روڈ اور کالا پل بم دھماکے کلعدم پنجابی طالبان گروپ نے کیے ہیں۔31 دسمبر کو ان کی ایک ٹیم کے ہاتھوں گرفتارملزم فرحان عرف علی نے سنسنی خیز انکشافات کئیے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے سیمنٹ بلاکس میں بم تیار کیے تھے جو یوم عاشور کے موقعے پر کلا پل، صفورہ چوک اور یونیورسٹی روڈ پر نصب کرکے دھماکے کیئے گئے جس کے نتیجے میں رینجرز کے تین اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ ایس پی مظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو تین رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔