5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:40
وقت سے پہلے انتخابات ہوسکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
جنگ نیوز -
کراچی … جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات ہوسکتے ہیں، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کامجلس عمل کی بحالی کیلیے ہم سے خیبرپختونخواہ میں 50 فیصد نشستیں مانگنا ناجائز ہے۔ کراچی ائیر پورٹ پر جیو نیوز سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کی بحالی کے لئے کوششیں جاری ہیں اور جماعت اسلامی کواس کے حق کے مطابق سیٹیں دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر مجلس عمل کی بحالی سے مایوس ہوجائیں گے تو پھر کسی اور جماعت سے اتحاد کا سوچیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بابر اعوان کو توہین عدالت کے نوٹس جاری ہونے پروہ کچھ نہیں کہیں گے۔