5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:51
حکومت نے کراچی میں دودھ کی قیمت 60 روپے لیٹرمقررکردی
جنگ نیوز -
کراچی … حکومت سندھ نے کراچی میں دودھ کی خوردہ قیمت 60 روپے لیٹر مقرر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق دودھ کی پیداواری قیمت 51 روپے 37 پیسے، ہول سیل قیمت 55 روپے 37 پیسے اور خوردہ قیمت 60 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر غربی کی صدارت میں ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے اجلاس میں حکومتی رٹ پر عمل درآمد پر زور دیا گیا۔ مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد کے لئے سرکاری ٹیمیں چھاپے ماریں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 3 ماہ بعد مارچ میں قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔