تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:50

نئے صوبوں کے قیام پر تحفظات ہیں، اسفند یار ولی

اے آر وائی - عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی نے صدر زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کی طرف سے نئے صوبوں کے قیام کیلئے لائی جانے والی آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔



اے این پی کے مطابق وہ نئے صوبوں کے قیام کی مخالف نہیں تاہم کوئی بھی فیصلہ آئین کے مطابق کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ قومی اسمبلی میں ایجنڈے سے ہٹ کر نئے صوبوں کا معاملہ لایا گیا۔ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 239 میں ترمیم کی وہ مخالفت کریں گے کیونکہ جس صوبے کی تقسیم کی بات کی جائے اس کی اسمبلی کو نظر انداز کر کے وفاق کس طرح نئے صوبوں کی منظوری دے سکتا ہے۔



صدر زرداری نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تمام معاملات پر اتحادی جماعتوں کو وہ ساتھ لیکر چلیں گے اور اے این پی کے تحفظات بھی دور کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.