تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:41

سینٹ کے انتخابات کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں،فضل الرحمان

اے آر وائی - جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ عوام انتخابات کیلئے قابل قبول عبوری حکومت ہونی چاہئے۔



کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی ان کی پہلی ترجیح ہے تاہم خیبر پختوانخواہ میں ایم ایم اے کی اہم اتحادی جماعت اسلامی پچاس نشستوں کی خواہشمند ہے۔



مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے مسلم لیگ نواز سے رابطہ کیا ہے اور ہم میاں نوازشریف کے جواب کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبل از انتخابات آئین کے عین مطابق ہے جبکہ عدلیہ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں کام کرتے تو تصادم کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور موجودہ حالات میں اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہوناچاہئے۔



فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابی فہرستوں میں ساڑھے تین کروڑ ووٹرز جعلی ہیں لہذا آزاد لیکشن کمیشن کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ ووٹرز لسٹوں میں جعلی ووٹرز کے خاتمے کیلئے مشترکہ موقف اختیار کریں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.