5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:51
اے این پی کی پالیسیاں واضح ، مقبولیت میں اضافہ ہوا، افراسیاب خٹک
جنگ نیوز -
پشاور … عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ اے این پی کھلی کتاب ہے جس کی پالیسیاں واضح ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ پشاور میں اے این پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افراسیاب خٹک نے کہا کہ خان عبدالغفار خان نے کہا تھاکہ افغان جنگ، امریکہ اور روس کی لڑائی ہے ہماری نہیں، یہ بات سچ ثابت ہوئی ہے۔ افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ ڈالر لینے والوں نے افغان جنگ کو اپنی جنگ بنا دی، جس کا خمیازہ آج بھگتنا پڑرہا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ جن لوگوں نے عوامی نیشنل پارٹی رہنماوٴں کو روسی ایجنٹ کہا۔ وہ باچاخان کی قبر پر جاکر معافی مانگیں۔ افراسیاب خٹک نے کہا کہ اے این پی کی قربانیو ں کی بدولت آج صوبے میں امن ہے۔