تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:51

کراچی : کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مبینہ 4دہشت گرد گرفتار

جنگ نیوز -


کراچی … کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مبینہ 4 دہشت گرد گرفتار کرلئیہیں، ملزمان کے قبضے سے خود کش جیکٹ، میزائل، دیگر اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیرشیخ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر 3 مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے کراچی اور مہمند ایجنسی کے امیر سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان خود کش بم دھماکوں، اغواء برائے تاوان، قتل، ٹارگٹ کلنگ، پولیس مقابلوں اور ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث ہیں، حکام نے بتایا کہ گرفتارملزم عبدالقیوم محسود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کراچی کا امیر ہے، جو 2004 میں بیت اللہ محسود کا گن مین بھی رہا ہے۔ دیگر ملزمان میں محمد شریف مہمند ، حبیب خان اور عثمان محسود شامل ہیں، ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایک تیار خودکش جیکٹ، 2 بی ایم میزائل، 2 راکٹ لانچر، 2 کلوشنکوف، 2 نائن ایم ایم پستول، 2 ٹی ٹی پستول اور 250 گولیاں برآمد کرلی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.