5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:51
فضل الرحمن خود ایجنسیوں کی بیساکھیوں پر اقتدار تک پہنچے، محمد خان ہوتی
جنگ نیوز -
پشاور … پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خواجہ محمدخان ہوتی نے کہاہے کہ عمران خان نہیں بلکہ خود مولانافضل الرحمن ایجنسیوں کی بیساکھیوں پر اقتدار تک پہنچے اور ڈرون حملوں پر خاموشی اختیار کی۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں خواجہ محمدخان ہوتی کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں عمران خان پربے بنیاد الزام تراشی کی ہے جو قابل مذمت اور حقائق کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2002 میں مولانا فضل الرحمن خود ایجنسیوں کی بدولت اقتدار تک پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ ہوتا تو امریکی ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے نہ دیتا۔ خواجہ محمد خان ہوتی کا کہناتھا کہ مولانا موجودہ حکومت کا حصہ رہے ہیں، اس لئے عوام پر بجلی، گیس بحران اورمہنگائی مسلط کرنے میں وہ بھی برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ وہ کون سااسلام ہے جس میں شوہر اپنی طلاق یافتہ بیوی سے ملاقات تک نہیں کرسکتا، جس کا طعنہ مولانا فضل الرحمن نے دیاہے۔