5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:51
اسپیشل برانچ کے تمام ملازمین کا نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کافیصلہ
جنگ نیوز -
لاہور … پنجاب پولیس نے اسپیشل برانچ کے تمام ملازمین کا نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے پنجاب بھر کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کا نفسیاتی ٹیسٹ کروائیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا وہ جذباتی لحاظ سے پختہ ہیں یا نہیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ آرپی او شیخوپورہ، نفسیاتی ٹیسٹ اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل کیلئے محکمہ صحت کے حکام سے رابطہ کیا جائے ۔