تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:7

جامعہ فاروقیہ کراچی کے واقعہ کو فرقہ واریت کا رنگ دیا جا رہا ہے، جے یو آئی

جنگ نیوز -
پشاور… جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ جامعہ فاروقیہ کراچی کے طلباء کو شہید کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں مفتی کفایت اللہ کا کہناتھاکہ جامعہ فاروقیہ کے واقعہ کو فرقہ واریت کا رنگ دیاجارہاہے۔ حالانکہ یہ واقعہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے رونما ہوا، جس کے ملزمان تاحال گرفتارنہیں کئے گئے۔ ان کا کہناتھا کہ وزیر داخلہ غیر رجسٹرڈ دینی مدارس کو گرانے کی باتیں کرتے ہیں جس پر وزیراعظم کو نوٹس لیناچاہئے۔ مفتی کفایت نے کہا کہ 15 ہزار رجسٹرڈ مدارس میں 25 لاکھ کے قریب طلباء وطالبات علم حاصل کررہے ہیں۔ جن کو ایسے بیانات سے اشتعال دلایا جارہا ہے اگر یہ طلباء سڑکوں پر آگئے تو انہیں قابو کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے دینی مدارس اوران کی تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی اپنے حجم سے زیادہ حصہ مانگ رہی ہے جو ایم ایم اے کی بحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.