5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:7
لاہور میں مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف لیبر پارٹی کا مظاہرہ
جنگ نیوز -
لاہور … بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف لیبرپارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خواتین باورچی خانے سے خالی برتن اٹھا کرمظاہرے میں پہنچ گئیں۔ لاہور پریس کلب کے باہر اس مظاہرے کی قیادت لیبر پارٹی کے مرکزی رہنما رانا اسلم نے کی۔ مظاہرے میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھ میں خالی برتن اٹھا رکھے تھے۔ خواتین کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے وہ کھاپکا نہیں سکتیں۔ مظاہرین نے ٹریفک روک کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، انکا کہنا تھا کہ عام آدمی بھوک سے مررہا ہے اور حکمران نورا کشتی کررہے ہیں ۔