تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:7

ق لیگ کے رہنما تسنیم نواز مسلم لیگ ن میں شامل

جنگ نیوز -
لاہور … سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما تسنیم نواز گردیزی نے رائے ونڈ میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ رائے ونڈ میں ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کو سراہا اور اس کے ساتھ چلنے کا اعلان کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ تسنیم نواز گردیزی کی شمولیت سے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی عوامی پالیسیوں کے باعث مختلف جماعتوں کے رہنما اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر چوہدری جعفر اقبال بھی موجود تھے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.