5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:18
لاہور: پیپلزپارٹی کی رجسٹریشن کے حوالے سے درخواست کی سماعت
جنگ نیوز -
لاہور … لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شیخ احمد سعید نے پاکستان پیپلز پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے حوالے سے دائر درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے۔ مقامی وکیل آفاق احمد نے اپنی درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نام سے کوئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹر نہیں، لہٰذا پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔ درخواست میں ڈاکٹر بابر اعوان کے خلاف جعلی ڈگری کے الز ام میں مقدمہ درج کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اسی نوعیت کا معاملہ ایک دوسرے بینچ میں زیر سماعت ہے جس پر عدالت نے اس درخواست کو بھی اسی بینچ میں بھجوانے کی سفارش کردی۔