5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:29
الطاف حسین نے بے نام و نشاں قوم کو پہچان بخشی ہے، فیصل سبزواری
جنگ نیوز -
کراچی…صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان سید فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے اس پاکستان کی بے نام و نشاں قوم کو پہچان بخشی ہے۔ ایم کیوایم سے پہلے اس ملک میں غریب و مظلوم طبقے کی نمائندگی وہ لوگ کرتے تھے جنھوں نے نہ تو کبھی غریبی دیکھی اور نہ ہی وہ غریبوں کے مسائل جانتے تھے۔ الطاف حُسین نے اس ملک میں بسنے والی 98فیصد محکوم و مظلوم قوم کو اپنے سلب شدہ حقوق کیلئے آواز ا‘ٹھانے اور جدوجہد کرنے کا شعور دیا جس کی پاداش میں باطل قوتوں نے ایم کیو ایم پر بد ترین ریاستی آپریشن مسلط کردیااور قائد تحریک کے بھائی ناصر حُسین اور بھتیجے عارف حُسین سمیت ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنان کو بے دردی سے شہید کیا۔ پاکستان کی غریب و متوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت کو صفاء ہستی سے مٹانے کیلئے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا گیا لیکن الطاف حُسین کے بہادر کارکنان نے اپنا سر کٹادیا مگر سر کو جھکانا گوارا نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے پی ایم ایس او سیکٹر بی کے تحت پریمیئر کالج ناظم آباد میں منعقد ہونے والے سیمنار با موضوع وہ جو راہ حق کے شہید ہیں کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے مرکزی رہنماؤں شبیر علی بابر ، عمیر خان ،احسن غوری، پرنسپلز صاحبان ، اساتذہ اکرام ، اے پی ایم ایس او سیکٹر بی کی سیکٹر کمیٹی ، کارکنان اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔انھوں نے کہا کہ قائد تحریک کے نظریہ کی پختگی اور ہزاروں شہد ا کی قربانیوں کی بدولت آج یہ تحریک مزید تیزی کے ساتھ پاکستان کے چپے چپے میں پھیل چکی ہے۔انھوں نے اپنے ساتھیوں کو ہمیشہ صبر اور برداشت کی تعلیم دی ہے ۔ آج جو لو گ تبدیلی کی باتیں کر رہے ہیں وہ یہ بات بھی جانتے ہیں کہ اس تبدیلی کا نعرہ سب سے پہلے ایم کیو ایم نے لگایا اورایم کیو ایم کے کارکنان الطاف حُسین کی رہنمائی میں گزشتہ 33برسوں سے تبدیلی کی جدو جہد کرتے آرہے ہیں۔انھو ں نے کہا کہ کسی ملک کی ترقی میں طلبہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے اور قائد تحریک نے بھی غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اور نوجوان طلبہ کو اس ملک کے ا یوانوں تک پہنچایا ہے۔انھوں نے طلبہ کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں تاکہ اس ملک کو محفوظ مستقبل اورتعلیم یافتہ اور باشعورقیادت فراہم کر سکیں ۔انکا کہنا تھا کہ اے پی ایم ایس او وہ واحد طلبہ تنظیم ہے کہ جس نے ایک بڑی سیا سی قوت کو جنم دیا ہے۔۔ قبل ازیں شبیر علی بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں اپنے شہدأ کی قربانیا ں فراموش کر دیتی ہیں وہ کبھی تبدیلی کی بنیاد نہیں رکھ سکتیں اور انکا نام صفحہ ہستی سے مٹ جاتا ہے آج تحریک کامیابیوں کی جانب تیزی سے گامزن ہے تو یہ اللہ تعالیٰ کا احسان اور ہزا روں شہدأ کہ قربانیوں کی بدولت ہے ۔سیمینارمیں شہدائے حق کی عظیم قربانیوں پر ترتیب دی جانے والی دستا ویزی فلم بھی دیکھا ئی گئی ۔آخر میں چیئرمین فرحان شمس نے سیکٹر بی کے ذمہ داران اور کارکنا ن کو شاندار سیمینارکے انعقاد پر مبارکبا د دی ۔