5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:23
پاکستان کسی کے ساتھ تناؤ نہیں چاہتا، جنرل کیانی
اے آر وائی - چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کے ساتھ تناؤ نہیں چاہتا۔ بیجنگ میں چینی وزیر اعظم وین جیا باؤ سے ملاقات کے دوران جنرل کیانی نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے باہمت عوام ملک کو درپیش مشکلات پر قابو پالیں گے۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم وین جیاباؤ نے کہا کہ پاکستان قابل اعتماد دوست ہے اور چین مستقبل میں بھی اسلام آباد کی حمایت جاری رکھے گا۔