تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:40

اسفندیار ولی کی صدر سے ملاقات،نئے صوبوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار

جنگ نیوز -


اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یار ولی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ، ترجمان ایوان صدر کے مطابق یہ ملاقات نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے عمل کا حصہ ہے۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے فوری بعد اسفند یار ولی نے صدر زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اتحادی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسفند یار ولی نے ہزارہ صوبہ کے قیام کے لیے ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی میں قرارداد اور پیپلز پارٹی کی حمایت پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ صدر زرداری نے انہیں اس معاملے کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.