تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:40

قومی سلامتی کمیٹی : سفارشات خود مختاری کو مدنظر رکھ کر بنائیں،رضا ربانی

جنگ نیوز -


اسلام آباد … پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ سفارشات ملکی سلامتی اور خود مختاری کو مد نظر رکھ کر تیار کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے اس بات کا بھی جائزہ لیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا امریکا اور یورپی یونین ممالک کی امداد پر کتنا انحصار ہے۔ سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ، سیکریٹری خزانہ اور اکنامک افیئرز ڈویژن کے سیکریٹری نے پاک امریکہ تعلقات کے معیشت پر اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سینیٹر رضا ربانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ کی بریفنگ کی روشنی میں کمیٹی نے مزید سفارشات مرتب کی ہیں جبکہ نیٹو اور امریکہ کے ساتھ نئے شرائط کار کے مسودے کو آج مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے منگل کو وزیر خارجہ اور وزارت دفاع کو مدعو کر لیا ہے اور نئے مسودے پر دونوں وزارتوں کا نکتہ نظر جانا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.