5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:40
ایف ٹی فائیو طیارے جدید قراقرم 8 طیاروں کے ساتھ تبدیل
جنگ نیوز -
میانوالی … پاک فضائیہ نے پائلٹس کی تربیت کے لئے نمبرون فائٹر کنورڑن یونٹ کے ایف ٹی فائیو طیاروں کو جدید قراقرم ایٹ (8) طیاروں کے ساتھ تبدیل کردیا ہے۔ میانوالی ائیر بیس پر تربیتی یونٹ کی ری ایکوپمنٹ تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل راوٴ قمر سلیمان مہمان خصوصی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ سے اعلیٰ تربیت پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں پاک فضائیہ کے قراقرم ایٹ طیارے مدد گار ثابت ہوں گے اور فائٹر پائلٹس کی آپریشنل تیاریوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر ایک ایف ٹی فائیو اور دو قراقرم ایٹ طیاروں نے فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔ پاک فضائیہ کا فائٹر کنورڑن یونٹ چینی ساختہ ایف ٹی فائیو طیاروں پر مشتمل تھا جنہیں 37 سال بعد قراقرم ایٹ طیاروں سے تبدیل کیا گیا ہے۔