تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:40

پیر پگاراکی علالت پر الطاف حسین کی جانب سے تشویش،صحت یابی کے لیے دعا

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حروں کے روحانی پیشواپیرصاحب پگاراکی علالت گہری تشویش کاظہارکیا ہے اور انکی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین امید ظاہر کی ہے کہ علاج و معالجہ کے بعدصحت یاب ہو کر جلد وطن واپس آئیں گے اور ملک و قوم کی خدمت ماضی کی طرح انجام دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حق پرست ماؤں، بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں سمیت پیرپگارا صاحب کے تمام مریدوں عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیر صاحب کے کی جلد و مکمل صحت کے لئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعائیں کریں ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کی رکن ممتاز انوار سے ان کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کے انتقال پرٹیلی فون پر دلی تعزیت کی ۔ الطاف حسین نے ممتاز انوار سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ماں دنیا کی انمول نعمت ہے اور ماں جیسی ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔آپ کی والدہ کے انتقال سے آپ اور آپ کے گھروالوں کو جو صدمہ پہنچا ہے میں اسے محسوس کرسکتا ہوں ۔ انہوں نے ممتاز انور سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.