تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:40

بابر اعوان تختِ کرپشن کے وکیل ہیں، احسن اقبال

جنگ نیوز -


لاہور … مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے بابر اعوان کو تختِ کرپشن کا وکیل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عدلیہ کیخلاف بابر اعوان کی باتیں قابل مذمت ہیں، عدلیہ کا مذاق اڑانے والوں کے خلاف کارروائی درست ہوگی۔ لاہور میں پلاسٹک انڈسٹری کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن جتنی جلد ہو جائیں، ملک و قوم کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے اپوزیشن کی مشاورت سے غیر جانبدار نگراں سیٹ اپ قائم کیا جائے۔ ایک سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ وہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں کے بارے میں ریمارکس تسلیم کرتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.