5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:40
منصوراعجاز پاکستان آنے کو تیار ہیں: اکرم شیخ ایڈووکیٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد … میمو اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجازکے وکیل اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ ان کے موکل پاکستان آنے اور میمو کی تیاری سے متعلق بلیک بیری پیغام رسانی سامنے لانے کے لئے اپنا حق رازداری چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔ منصور اعجاز کا وکیل مقرر ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اکرم شیخ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ میمو کمیشن میں درخواست دے رہے ہیں کہ ان کا موکل بلیک بیری پیغام رسانی کے حق رازداری سے دستبرار ہونے کو تیار ہے۔ کمیشن ایک فرانزک ماہر کو انگلینڈ بھیجے تو منصور اعجاز وہاں جا کر تمام شہادت حوالے کر دیں گے۔ اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ کہ و ہ کمیشن سے درخواست کریں گے کہ حسین حقانی بھی حق راز داری سے دستبردار ہوں۔