تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:52

بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر محکمہ تعلیم کے50 کالجوں کونوٹس جاری

جنگ نیوز -


کراچی… کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے محکمہ تعلیم کے50 کالجوں کی بجلی کاٹنے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ،ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر ناصر الناصر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم بجلی کے بل کی اائیگی کیلئے کالجز کو فنڈز جاری نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے بل کی ادائیگی سے کالجز قاصر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کنڈے پر چلنے والے کالجوں کا بل لاکھوں روپے کر دیا گیا جبکہ کے ای ایس سی نے بل غلط بھیجے اور لیٹ سر چارج بھی لگادیا ہے۔جنرل منیجر کے ای ایس سی کی جانب سے جا ری نوٹس جن کالجز کو جاری ہو ئے ان میں اسلامیہ کالج،ڈے جے کالج، گورنمنٹ کالج فار وومین پی ای سی ایچ ایس ، خاتون پاکستان کالج سمیت50کالج شامل ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.