تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:52

بھارتیوں کے ساتھ ائیر ہوسٹسز کا سیر سپاٹا: وزیر دفا ع کا ایم ڈی پی آئی اے سے رابطہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد …پی آئی اے کی دوایئرہوسٹسزکے بنکاک میں بھارتی دوستوں کے ساتھ سیر سپاٹے کاوزیردفاع چوہدری احمد مختار نے نوٹس لے لیا۔ وزیردفاع چوہدری احمدمختارنے پی آئی اے کی دوفضائی میزبانوں کے بنکاک میں بھارتی دوستوں کیساتھ غائب ہوجانے کے واقعہ کانوٹس لے لیا اورایم ڈی پی آئی اے کوسخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ بنکاک میں پی آئی اے کی دو ایرہوسٹسز کے فلائٹ ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے اور ہوٹل سے بغیر اطلاع دو دن تک غائب ہونے سے متعلق جیونیوز پرخبرنشرہونیکے بعدوزیردفاع چوہدری احمد مختار نے پی آئی اے کے ایم ڈی کیپٹن ندیم یوسف زئی کو فون کر کے واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔پی آئی اے کے میڈیا ایڈوائزر طاہر خلیق کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ قومی اداروں کے وقار کو نقصان پہنچانے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔طاہر خلیق نے یہ بھی بتایا کہ دونوں فضائی میزبانوں کومعطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.