5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:52
وزیر اعظم گیلانی اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد … وزیر اعظم اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ جمہوریت کو پھلنے پھولنے سے روکنے والی طاقتوں کے خلاف عوام کو متحرک کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے وزیر اعظم ہاوٴس میں ملاقات کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کو یقین دلایاکہ ان کی پارٹی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پیپلز پارٹی کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ ملاقات میں اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی اور ق لیگ جمہوریت کے ارتقا کو روکنے والی طاقتوں کے خلاف اپنے اپنے پلیٹ فارم سے کوششیں تیز کریں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا، سول سوسائٹی اور سیاسی قیادت نے فوجی عدالتیں دوبارہ بنانے کے آئیڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ایک اہم رہنما کی ملٹری کورٹس بنانے کی بات ناقابل قبول ہے۔