6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 3:18
کراچی:کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کورنگی میں واقع کپڑے کے گودام میںآ گ لگنے سے ایک گاڑی ،2موٹر سائیکلیں اور گودام میں رکھا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کی4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہی ہیں جبکہ مزید گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔گودام کے ساتھ ہی رہائشی مکانات موجود ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ آگ پر جلد قابو پالیا جائے۔آگ لگنے کے بعد علاقہ مکین اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچی ۔اس موقع پرعلاقہ مکین کی فائر بریگیڈ حکام سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔