تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 3:18

ورزش کا تعلیمی کارکردگی سے بھی گہرا تعلق ہے ،طبی ماہرین

جنگ نیوز -


ایمسٹرڈیم ... طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کا تعلیمی کارکردگی سے بھی گہرا تعلق ہے ۔نیدرلینڈ کے دارلحکومت ایمسٹرڈیم میں شائع ہونیوالی تحقیقی رپورٹ کی تیاری میں حصہ لینے والے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بارہ سو بچوں پر کی گئی چودہ مختلف تحقیقی رپورٹس کا بھی معائنہ کیا ہے ،جو ظاہر کرتا ہے کہ ورزش تعلیمی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے اوراس کا تعلیمی کارکردگی سے مثبت تعلق موجود ہے ،کیونکہ ورزش جسم میں خون کی گردش تیز کرنے اور آکسیجن کے دماغ تک پہنچانے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق ورزش سے ذہنی دباؤ میں کمی اور موڈ میں بہتری آتی ہے جس کے باعث بچے کلاس روم میں مئوثر طریقے سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔تاہم اس تعلق کو مکمل واضح طور پر واضح کرنے کیلئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.