6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 3:18
یقین ہے کہ دویا تین سماعتوں میں بری ہوجاوٴں گا،پرویز مشرف
جنگ نیوز -
دبئی ... سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ وہ دویا تین سماعتوں میں بری ہوجائیں گے ،دبئی میں ایک نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے بتایا کہ وہ 25 یا 27 جنوری کو پاکستان واپس جارہے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان واپسی پر ان کے ساتھ دنیا بھر سے 500 سے600لوگ موجود ہوں گے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ وہ عدالتوں کا سامنا کرنے کو تیار ہیں اورانہیں یقین ہے کہ وہ دویا تین سماعتوں میں بری ہوجائیں گے ۔