6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 3:29
شدید دھند:موٹروے ٹھوکر نیاز بیگ سے فیصل آباد تک بند
جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور اور گردو نواح میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو ٹھوکرنیازبیگ سے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد تک ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے کو پہلے شیخوپورہ سے پنڈی بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کر دیا گیا تھا، بعد میں دھند کے شدت میں اضافے کے باعث موٹروے کو لاہور کے ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج سے شیخوپورہ انٹر چینج تک بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ لاہور شہر کے چند علاقوں میں دھند کے بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم طلوع آفتاب کے بعد دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔