تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 3:29

کوئٹہ میں فائرنگ ،اے ایس آئی اور کیسکو اہلکار جاں بحق ، ایک زخمی

جنگ نیوز -
کوئٹہ میں فائرنگ ،اے ایس آئی اور کیسکو اہلکار جاں بحق ، ایک زخمی

کوئٹہ…کوئٹہ کے ضلع ہرنائی کے علاقے بابر کچھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک کیسکو اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔جبکہ جاتے ہوئے نامعلوم افراد دو کیسکو اہلکاروں کو ساتھ لے گئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے ضلع ہرنائی کے علاقے بابر کچھ میں کیسکو کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک لائن مین جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جبکہ نامعلوم افراد جاتے ہوئے ایس ڈی او اور ایک لائن مین کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیسکو اہلکار کسی فنی فنی خرابی کا جائزہ لینے کیلئے ضلع ہرنائی کے علاقے بابر کچھ پہنچے تھے کوئٹہ کے ضلع ہرنائی میں کیسکوکی گاڑی پرفائرنگ کرکے ایک اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے جبکہ ایس ڈی او اور ایک لائن مین کو اغواکرلیاگیاہے۔ جبکہ کوئٹہ ہی کے علاقے نواکلی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ پولیس کے اے ایس آئی غلام عباس نواکلی میں اپنے گھر جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سیشدید زخمی ہوگئے۔ انہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.