تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 3:29

قوم کی دعائیں رنگ لے آئیں،ارفع کریم کے صحتیاب ہونیکی امید

جنگ نیوز -


لاہور ... قوم کی دعائیں رنگ لانے کی امید تو پیدا ہو گئی ہے،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ قوم کی قابلِ فخر بیٹی ارفع کریم کا دماغ ابھی ڈیڈ نہیں ہوا،وہ صحت یاب ہو سکتی ہے،ضرورت ہے تو اس امر کی،کہ حکمران قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والی اس بیٹی کی جان بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،لاہورکے سی ایم ایچ میں کئی دن سے کومے کی حالت میں پڑی،یہ ہے کم عمر ترین سافٹ ویئر انجینئر کا اعزاز حاصل کرنے والی ارفع کریم،ان کے والدلیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ امجدکریم رندھاوا نے جیو نیوز کو بتایا کہ ارفع کے دماغ کے ای ای جی ٹیسٹ کی رپورٹ حوصلہ افزاء آئی ہے،دماغ ابھی ڈیڈ نہیں ہوا،لیکن پاکستان میں علاج کیلئے مطلوبہ سہولتیں دستیاب نہیں، اس کی رپورٹس مختلف ممالک میں بھجوائی ہیں جہاں سے مثبت جواب آیا ہے،امجدکریم نے کہا کہ وزیراعظم، گورنر پنجاب اور گورنر سندھ نے ارفع کو علاج کی ہرممکن سہولتیں دینے کے اعلانات تو کئے مگر عمل نہیں ہوا،انہوں نے اپیل کی کہ ارفع کو امریکا یا کسی دوسرے ملک بھیجنے کے لئے جلد ڈاکٹروں کا بورڈ بنایا جائے تاکہ فیصلہ ہوسکے،کیونکہ تاخیر مزید پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.