تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 3:40

مردان : سیکورٹی فورسزاور شدت پسندوں میں جھڑپ،سب انسپکٹر شہید

جنگ نیوز -


مردان ... مردان کے قریب بخشالی کے علاقہ میں سیکورٹی فورسزاور شدت پسندوں میں جھڑپ،فائرنگ کے تبادلے میں پولیس سب انسپکٹر شہید جبکہ 8 شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق بخشالی کے علاقہ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کیا تاہم شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹرشہید ہوگیا جبکہ ایک شدت پسند زخمی ہوگیا،فورسز نے علاقے سے 8 شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.