6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:51
لواری ٹنل پر شدید برفباری، چترال دیر سڑک بند ہوگئی
جنگ نیوز -
چترال… مالاکنڈڈویژن کے علاقے چترال میں 3 روز سے برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔۔چترال شہر اور گردونواح میں 3روز سے وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ تین روز کے دوران لواری ٹنل کے قریب اب تک 2سے ڈھائی فٹ برف پڑی ہے جس کی وجہ سے لواری ٹنل سے دیر تک تمام راستے بند ہوگئے ہیں اور لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔