تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:51

برلن فلمی میلے کا آغاز ہوگیا

جنگ نیوز -


برلن…جرمنی کے دارالحکومت میں برلن فلمی میلے کا آغاز ہوگیا۔ میلے میں دکھائی جانے والی پہلی فلم ساٹھ کے عشرے کی ایک مشہور ویسٹرن فلم کی ری میک تھی جسے 12 آسکرز کیلیے نامزد کیا جاچکا ہے۔ امریکا میں آسکر یا اکیڈمی ایوارڈز کا اعلان بھی اسی مہینے لاس اینجلس میں کیا جائے گا۔ میلے کی پہلی فلم کا نام True Grit ہے۔ اس ری میک کو مجموعی طور پر دس شعبوں میں آسکر انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ برلن کا فلمی میلہ برلینالے دس روز تک جاری رہتا ہے۔ فیسٹیول میں اٹھاون ملکوں سے آنے والی چار سو کے قریب فلمیں دکھائی جائیں گی۔اس سال کے برلینالے فلم فیسٹیول میں مشہور امریکی گلوکارہ میڈونا، برطانوی اداکارہ وینیسا ریڈگریو، کولن فرتھ اور ہالی وڈ کے مشہور اداکار کیون اسپیسی شریک ہوں گے۔ برطانوی ڈائریکٹر ٹام ہوپر کی فلم دی کنگز اسپیچ امریکہ میں بارہ آسکر انعامات کے لیے نامزد کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرو گرٹ اور دی کنگز اسپیچ میں سے کوئی ایک بھی فلم برلینالے کے اصل فلمی مقابلے کے لیے منتخب نہیں کی گئی۔ تاہم فلمی ماہرین کو امید ہے کہ یہ دونوں فلمیں اور دی سوشل نیٹ ورک نامی فلم اس سال سب سے زیادہ آسکر انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.