6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:56
نواز شریف دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
جنگ نیوز -
کوئٹہ… پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف دو روزہ دورے پر کو لاہور سے کوئٹہ پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے نواز شریف کا استقبال کیا۔ دورہ کوئٹہ کے دوران وہ صوبے کے سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں اور پارٹی کنونشن سے خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں نواز شریف آج سہ پہر بگٹی ہاوس جائیں گے جہاں ان کی ملاقات جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال بگٹی سے ہوگی بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرسردار ثنا اللہ زہری کی جانب سے میاں نواز شریف کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیاجائیگا جس میں بلوچ اور پشتون اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے عہدیدار بھی شرکت کرینگے عشایہ کے بعدمیاں نواز شریف ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرینگے اور ہفتہ کی صبح گیارہ بجے مقامی ہوٹل میں صوبائی کونسل اجلاس میں پارٹی کے صوبائی عہدیداروں کا اعلان کیاجائیگا اس کے بعد تاجروں سمیت مختلف وفود سے ملاقات کرینگے اور لاہور روانگی سے قبل صحافیوں سے بھی بات چیت کرینگے۔