6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:7
اورکزئی میں فورسز کی کارروائی، 5شدت پسند ہلاک،2ٹھکانے تباہ
جنگ نیوز -
پشاور… اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے 5شدت پسند ہلاک اور شدت پسندوں کے 2ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے خادی زئی میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 5شدت پسند ہلاک اور شدت پسندوں کے 2ٹھکانے تباہ ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔