6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:40
پنجاب یونیورسٹی، بسیں کم، طلباء زیادہ،پریشانیاں ہی پریشانیاں
جنگ نیوز -
لاہور… پنجاب یونیورسٹی لاہور کی بسوں کی کمی کی وجہ سے طلبا اورطالبات کوسخت پریشانی کاسامناہے،عسکری ٹین سے چلنے والی بس میں طلبا کے رش کے باعث طالبات کے لئے سفر کرنا وبال جان بن گیا۔ پنجاب یونیورسٹی کی بسوں کے روٹس میں ایک روٹ لاہورکا علاقہ عسکری 10ہے ،شدید سردی اور دھند کے باوجود طالبات بس کے آنے سے آدھ گھنٹہ پہلے ہی پہنچ جاتی ہیں پہلے روٹس پر طالبات آسانی سے بیٹھ جاتی ہیں لیکن جیسے جیسے اسٹاپس کی طرف بس رواں ہوتی ہے اس میں مسافروں کی تعداد بڑھ جاتی ہیں۔ اس دوران طلباء طالبات اور ملازمین سوار ہوتے اور اترتے ہیں ،ایک بس چلنے کی وجہ سے بس مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوتی ہے،مرد اور خواتین بسوں سے لٹک کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بس کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہو سکتی ہے،یونیورسٹی انتظامیہ مسئلہ حل کرنے کے بجائے روٹ بند کرنے کی دھمکی دیتی ہے۔