6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:40
نواز شریف کو قابل قبول عبوری حکومت کی تجویز دی ہے،فضل الرحمن
جنگ نیوز -
حب… جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے نواز شریف کو چند تجاویز دیں ہیں ،جن میں آزاد الیکشن کمیشن اورقابل قبول عبوری حکومت کا قیام ہے۔ حب میں جمعیت علمائے اسلام لسبیلہ کے ضلعی امیر مولانا غلام قادر قاسمی کے گھر پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ انتظامی بنیادوں پر مزید صوبوں کے قیام کے حق میں ہیں اور ہزارہ صوبے بنانے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ میمواسکینڈل کا متن حساس ہے،تمام اسٹیک ہولڈرمتفق ہیں کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ متحدہ مجلس عمل کی بحالی پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ مساوی بنیادوں پرمتحدہ مجلس عمل دوبارہ وجود میں آئے،ہم لوگوں سے رابطے میں ہیں۔