تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:33

پیپلزپارٹی کے قبل ازوقت انتخابات کیلئے مشورے

اے آر وائی - پاکستان پیپلزپارٹی نے قبل ازوقت عام انتخابات کروانے کیلئے اتحادی جماعتوں سمیت اپوزیشن پارٹیز سے صلاح مشورے کا فیصلہ کیا ہے۔



پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کاکہنا ہے کہ قبل ازوقت عام انتخابات کاانعقاد خارج ازامکان نہیں ہے۔ اس ضمن میں پیپلزپارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کرے گی۔



وفاقی وزیرمذہبی امورخورشید شاہ کاکہنا ہے کہ جون کے بعد عام انتخابات ہوسکتے ہیں تاہم ان کاکہناتھا کہ قبل ازوقت عام انتخابات کاانعقاد نئی انتخابی فہرستوں کی تشکیل پرمنحصر ہے۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ رواں سال عام انتخابات ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.