تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:15

ڈاکٹرز آج پیرپگاڑا کا علاج تجویز کریں گے، پیر صدر الدین شاہ

اے آر وائی - پیرپگارا کے صاحبزادے صدر الدین شاہ لندن کے ویلنگٹن اسپتال میں والد کے ہمراہ ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ ڈاکٹروں کا بورڈ اجلاس کے بعد آج علاج تجویز کرے گا۔ اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیرصدر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ لندن میں موجود دوست، عزیز اور رشتہ دار عیادت کیلئے آرہے ہیں۔



پیر صدرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ والد کی طبیعت بہتر ہے اور ڈاکٹر آج میٹنگ کے بعد ان کا علاج تجویز کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکتالیس روز کراچی کے اسپتال میں علاج کے دوران مرض کا صحیح طرح علاج نہیں ہوپارہا تھا اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد انہیں لندن لایاگیا ہے۔ انہوں نے کہا مرید پیرپگارا کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.