6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:6
وقت سے پہلے انتخابات غیر آئینی نہیں، مولانافضل الرحمن
اے آر وائی - جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات غیر آئینی نہیں لیکن الیکشن پہلے کروانے کیلئے جمہوریت کو غیر مستحکم نہیں کرنا چاہئے۔کراچی میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتیں الیکشن میں کامیابی کے لیے غلط فیصلے کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ آئندہ الیکشن میں ہو جائے گا۔ ان کا کہناتھا کہ سینیٹ کے انتخابات کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔