تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:40

لواری ٹنل پر برفباری، چترال جانے والے مسافر دیر میں پھنس گئے

جنگ نیوز -


چترال… برف باری کے باعث لواری ٹاپ ٹریفک کے لئے بند ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے چترال اور اپردیر کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور سوسے زیادہ مسافر پھنس گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لواری ٹاپ پر 2 فٹ برف پڑ چکی ہے، جس کے باعث چترال اور اپردیر کا زمینی رابط منقطع ہوگیا ہے اور7 سے زیادہ مسافر گاڑیاں پھنس گئیں ہیں، جس میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں۔ مسافروں نے جیونیوز کو بتایا کہ مقامی انتظامیہ مسافروں کو لواری ٹنل کے ذریعے آمدورفت کی اجازت نہیں دے رہے ہیں، جس پر انہوں نے احتجاج بھی کیا۔ انتظامیہ نے مسافروں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.