6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:18
جھنگ میں بجلی اور گیس کی 20گھنٹے تک کی بندش
جنگ نیوز -
جھنگ… سخت سردی کے موسم میں بھی جھنگ میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ بندش کا دورانیہ اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی جھنگ کے شہری علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ سو لہ سے اٹھارہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے اور ہر گھنٹے کے بعد پانچ سے چھ گھنٹے کے لئے بجلی بند کر دی جاتی ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری طرف گندم کی فصل ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے پانی کی سخت ضرورت ہے لیکن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے یہ فصل تباہ ہو رہی ہے جبکہ گیس کی بندش سے خواتین کو صبح ناشتا اور رات کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے لکڑی کا استعمال شروع کر دیا ہے اور لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔۔