6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:18
اسرائیل کا امریکا کے ساتھ فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان
جنگ نیوز -
تل ابیب… اسرائیل نے امریکا کے ساتھ فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ مشقیں بڑی پیمانے پر ہوں گی۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ مشقیںکب شروع کی جائیں گے۔ آئسٹر چیلنج 12 نامی ان مشقوں سے متعلق یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب خطے میں ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے سبب خاصہ تناؤ ہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ امریکہ کے ساتھ اْن کی یہ فوجی مشقیں پہلے سے طے تھیں اور ان کا کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔