6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:18
قومی اسمبلی میں آج بھی نئے صوبوں کا معاملہ کارروائی پر چھایا رہا
جنگ نیوز -
اسلام آباد… ملک میں نئے صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی میں آج بھی ایم کیوایم نے شورشرابا کیا ، ایوان میں قرارداد پیش نہ ہونے کے باوجود اس پر گرما گرم بحث ہوئی ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی اس میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم اتفاق رائے پیداکرالے تو حکومت انکی حمایت کرے گی ۔ وزیراعظم نے آج قومی اسمبلی میں سرائیکی صوبے کیلئے دو تہائی اکثریت حاصل کرلی ہے،اس اتفاق رائے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دینا چاہتے،انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پھر بھی قرارداد لانا چاہتی ہے تواتفاق رائے پیدا کرلے، ہم اسکی مخالفت نہیں کریں گے، ہزارہ صوبہ کے معاملے پر اسفندیارولی خان سے رجوع کیا ہے، فاروق ستار نے کہاکہ ہزارہ معاملے پر ہماری حمایت نہ کی گئی تو بھی سرائیکی صوبہ پر ہم حمایت کریں گے، اے این پی کے پرویزشاہ نے کہاکہ وزیراعظم نے چھوٹے صوبوں کے حق پر حملہ کرنے کی کوشش کی، اس سے پہلے نئے صوبوں کے معاملے پر ایوان میں ایم کیو ایم نے فاٹا، مسلم لیگ ق اور جے یو آئی سے ملکر ایوان کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی ،ڈپٹی اسپیکر نے فیصل کریم کا کہناتھاکہ ابھی تو ایسی قرارداد آئی ہی نہیں، ایاین پی کے غلام احمد بلورنے کہاکہ صوبوں کو حقوق دیے ایک سال نہیں گزرا اور ان سے حق واپس مانگا جارہا ہے،آج قومی اسمبلی میں پنجاب یا خیبرپختونخوا کو توڑا گیا تو کل سندھ کیلئے بھی ایسا ہوگا، وزیرقانون مولا بخش نے کہاکہ سندھ کی تقسیم برداشت نہیں کی جائے گی، وفاقی وزیرخورشیدشاہ کا کہناتھا کہ نئے صوبوں کی قرارداد پر ووٹنگ قومی اسمبلی میں نہیں کراسکتے، بعد میں قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیاگیا۔