تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:7

منصور اعجاز بلیک بیری کے دو پن نمبرز دینے کیلئے آمادہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد… میموگیٹ کے اہم کردار منصوراعجاز نے پاکستان آنے کیلئے ویزا اجراء میں سہولت کی درخواست دیتے ہوئے تحقیقاتی کمیشن کو وہ بلیک بیری پن نمبرز بھی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے جن پر ان کا حسین حقانی سے مبینہ رابطہ رہا تھا۔ میمومعاملے میں منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ نے تحقیقاتی کمیشن کے سیکریٹری کوایک درخواست جمع کرائی ہے اس میں کہاگیا ہے کہ منصوراعجاز نے حقانی سے رابطوں والے 2 بلیک بیری فونز کے پن نمبرز دینے کو تیار ہیں، درخواست میں کہاگیا ہے حسین حقانی سے بھی دونوں فونز کے پن نمبرز لئے جائیں، منصور اعجاز نے کمیشن سے درخواست کی ہے کہ انہیں پاکستان آنے کا ویزا دینے کیلئے سوئٹزرلینڈ یا لندن میں پاکستانی سفارتی عملے کو ہدایت کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.