6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:5
پنجاب، موسم سرما کی پہلی بارش ،درجہ حرارت کم ہوگیا
اے آر وائی - پنجاب کے بعض اضلاع میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد خشک سردی کا زور حد تک ٹوٹ گیا۔ لاہور فیصل آباد، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی بار ش کے بعد درجہ حرارت کم ہوگیا ہے جبکہ ہلکی دھند بھی چھائی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ کہیں موسلا دھار اور کہیں بونداباندی کی صورت میں اگلے کچھ گھنٹوں تک جاری رہے گا جس کے بعدبارش تھم جائے گی تاہم مطلع بدستور ابر آلود رہے گا۔