تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:18

برطانیہ:ایکسر سائز مشین پر 7دنوں میں517میل دوڑ کا عالمی یکارڈ

جنگ نیوز -


لندن…این جی ٹی…بر طانوی خاتون نے ایکسر سائز مشین ٹریڈ مل پر 7دنوں میں517میل دوڑ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی خواتین اسمارٹنس کیلئے گھنٹوں ورزش کر تی نظر آتی ہیں لیکن ایک بر طانوی خاتون نے ایکسر سائز مشین ٹریڈ مل پر517.3 میل دوڑ کرایک نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیاہے۔ ایک مقامی بر طانوی یو نیورسٹی میں لیکچرار کی خدمات سر انجام دینے والی 48سالہ Sharon Gayter نے سات دنوں تک روزانہ اٹھارہ گھنٹے تک مسلسل ٹریڈ مل پردوڑ کر یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ Sharon نے یہ کارنامہ اپنی یو نیورسٹی میں ہی سر انجام دیا جہاں ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے شاگرد اور ساتھی بھی موجود تھے ۔ان خاتون کے اس کار نامے کو سرہاتے ہو ئے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ٹریڈ مل پرایک ہفتے کے دوران سب سے زیادہ فاصلہ تک دوڑ لگانے کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.