تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:18

ریونیو ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا مقدمہ،سپریم کورٹ میں سماعت

جنگ نیوز -


News Date mm/dd/yyyy Update Time Large Image Small Image News Sequence Main Story Sub Story Normal   GEO MR Changes Select GEO Category Pakistan World Business Sports Geo Entertainment Geo Health Geo Amazing and InterestingSelect Sequence Headline Story Front Page High Low Normal   News Head SeqLarge PicSmall Picقومی اسمبلی میں آج بھی نئے صوبوں کا معاملہ کارروائی پر چھایا رہا 1 UpdateDeleteنواز شریف کو قابل قبول عبوری حکومت کی تجویز دی ہے،فضل الرحمن 2 UpdateDeleteلواری ٹنل پر برفباری، چترال جانے والے مسافر دیر میں پھنس گئے 2 UpdateDeleteانٹر بینک :روپے کے مقابلے میں ڈالر90.70کیاسلام آباد… سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ریونیو رکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ بنانے کیلئے صوبوں کو اضافی وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے ان سے ہر پندرہ روز بعد پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے چیف جسٹس افتخارچودھری اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل بنچ نے ریونیو ریکارڈ کیس کی سماعت کی۔ بلوچستان کے سیکریٹری ریونیو نے بتایاکہ ریونیو رکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے میں 5 سال صرف ہوں گے، چیف جسٹس نے اسے مذاق کہتے ہوئے کہاکہ ریونیو میں بلوچستان سب سے امیر صوبہ ہے، کوئی اچھا کام بھی کرلیں تاکہ لوگ دعا دیں، پنجاب کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایاکہ ریونیو رکارڈ لاپتا اور خستہ حالت میں ہے، قصور، لاہور اور لودھراں کا ریونیو رکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرلیا گیا ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ یہ کوئی پراگریس نہیں، پہلے ان علاقوں میں جائیں جہاں جاگیردار اور زمیندار ہیں، مزارعوں کی کوئی نہیں سنتا، انگریز کا شکریہ ادا کریں جو سروے کراکے دے گیا، آپ نے تو محض کمپیوٹرائزڈ رکارڈ بنانا ہے، خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایاگیاکہ ریونیو رکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل 2007ئ? میں شروع ہوا تھا، اس میں مزید 2 برس صرف ہوں گے، سندھ کی طرف سے بتایاگیاکہ ہر ضلع میں ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا مرکز بنایا جارہا ہے اور ٹاسک 31 دسمبر 2012ء تک مکمل کرلیاجائے گا، عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ صوبائی حکومتیں، ریونیو رکارڈ کمپیوٹرائزڈ بنانے کا عمل تیز کریں،سندھ اور پنجاب اس عمل تکنیکی معاونت بلوچستان کو دیں، بعد میں سماعت ملتوی کردی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.