تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:18

امریکا: دہشتگرتنظیم سے معاونت کے الزام میں3پاکستانیوں کو سزا

جنگ نیوز -


نیویارک… امریکا میں دہشتگرد تنظیم کی معاونت کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 37سالہ عرفان الحق کودیگردو پاکستانی شہریوں کیساتھ گذشتہ سال ستمبر میں دہشتگرد تنظیم کی معاونت کے الزام میں مجرم قراردیا گیا تھا۔ عدالت نے عرفان الحق کو 50ماہ قید کی سزا سنائی ہے جبکہ اس کے دیگر دوساتھیوں کو گذشتہ ماہ 40 اور 36ماہ کی سزا سنائی گئی تھی ،،عرفان الحق اور اس کے ساتھیوں پرپاکستانی طالبان کے ایک رکن کو امریکا لانے کی کوشش کرنے کا الزام ہے ،تینوں پاکستانیوں کو گذشتہ سال مارچ میں میامی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.